دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے میں پاکستان کیساتھ تعاون جاریہ رکھیں گے: عالمی بنک

اسلام آباد(اے پی پی) عالمی بنک نے کہاہے کہ پاکستان میں کم آمدنی کے حامل اوردیہاڑی دار مزدوروں کیلئے ہدف پرمبنی ماحول دوست روزگارکے مواقع بڑھانے میں عالمی بنک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگو پیچوموتو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ بلاگ میں کہاہے کہ عالمی بنک پاکستان ہائیڈرومیٹ اینڈکلائمٹ سروسز پراجیکٹ کے پی ایچ سی ایس پی کے ذریعہ حکومت کے گرین اکنامکس سٹمولس انیشیٹوکے ذریعہ کم آمدنی کے حامل اوردیہاڑی دار مزدوروں کیلئے ہدف پرمبنی ماحول دوست روزگارکے مواقع بڑھانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی عالمگیر وباء کے معاشی اثرات سے نمٹنے میں بنک پاکستان کے ساتھ تعاون کررہاہے اور یہ پراجیکٹ بھی وباء کے منفی اقتصادی اثرات کوکم کرنے میں اپنا کرداراداکرے گا۔ واضح رہے کہ عالمی بنک نے 25 مئی 2018 کو اس پراجیکٹ کی منظوری دی تھی جس کی کل لاگت 210 ملین ڈالرہے، یہ پراجیکٹ جون 2023 ء میں مکمل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...