ملتان (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے لاہور میں ان کی بس پر حملے کے دوران انہیں بچانے والے ڈرائیور کو ایک بار پھر ہیرو قرار دیا ہے۔ 3مارچ 2009ء کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم معمول کے مطابق بس میں قذافی سٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں ایک کھلاڑی چلایا کہ’’ نیچے لیٹ جائو ، حملہ آور بس کو نشانہ بنارہے ہیں حملہ آوروں نے ہمارے ڈرائیور کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی ، وہ کئی مرتبہ بال بال بچے ، وہی ہمارے اصل ہیرو تھے۔
بس ڈرائیور کی عقلمندی کی وجہ سے آج ہم زندہ ہیں: کمار سنگاکارا
Jun 07, 2020