شوگر انکوائری رپورٹ پروزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد: ‏ شوگر انکوائری رپورٹ میں ذمے دار قرار دیے جانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آج اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے آج  شوگر انکوائری رپورٹ  پر اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے ۔ اجلا س میں بحران کا ذمہ دار قرار دیے گئے افراد کے خلاف ایکشن کا  فیصلہ ہوگا ، اجلاس میں معاون خصوصی احتساب مرزا شہزاد اکبر چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جن افراد کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا  ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے چینی بحران پر ایف آئی اے کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عام کردی گئی ہے ۔  ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے کے لیے بننے والے چھ رکنی تحقیقاتی کمیشن نے حتمی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی، اومنی گروپ اور مخدوم خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار چینی بحران کو ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن