وزیراعظم کاشوگرمافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والاہے : شبلی فراز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  میں کہاہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم ترین اجلاس آج ہو گا،وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والا ہے،شوگرمافیا کی سرپرستی اورفائدہ اٹھانے والوں کا بھی محاسبہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ  آج بنی گالہ میں اہم میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آگاہ کیاجائے گا۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج شوگر انکوائری رپورٹ پر اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے ۔ اجلا س میں بحران کا ذمہ دار قرار دیے گئے افراد کے خلاف ایکشن کا فیصلہ ہوگا اور اجلاس میں معاون خصوصی احتساب مرزا شہزاد اکبر چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جن افراد کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن