اوگرانے ایل این جی کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جون کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں  سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق رواں ماہ جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کر کے   نئی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن