ضلعی انتظامیہ تاجروںکا  استحصال کر رہی ہے:فیضان شفیق،سیٹھ عظیم

Jun 07, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان اور جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا معاشی استحصال کا نشانہ بنارہی ہے جو قابل قبول نہیں۔ تاجروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،تاجرو ں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر اقتدار میں لانے میں کلیدی کردار اداکیا جنہیںاب دیوار سے لگایاجارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد اسحاق مٹھو، عبدالرحمن ، انعام الحق اور چوہدری شہزاد ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں