قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اور گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری، دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کو ئی پرسان حال نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر۔قصور شہراورگردونواح میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پائوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔ محلوں اور گلیوں میں من پسند کی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام ہے۔ شہریوں نے ڈی سی قصور سے ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم لوگو ں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
قصور ونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت
Jun 07, 2021