نواب شاہ(بیورو رپورٹ)ساٹھ میل کے گاؤں خلیفو کے رہائشی رحمت اللہ ڈائری، جاوید ڈائری، حق نواز ودیگر نے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا 8 چک موری کے سامنے ہمارا بھینسوں کا باڑا ہے جہاں سے چند دن پہلے ہمارے باڑے سے چور بھینس چرا کر لے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ساٹھ میل پولیس کو شکایت درج کروائی تھی لیکن پولیس نے چوروں کو گرفتار کرکے رشوت کے عوض رہا کردیا جوکہ ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، متاثرین نے مطالبہ کیا کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔
نواب شاہ پولیس نے مٹھی گرم کرنے پربھینس چوروں کوچھوڑ دیا
Jun 07, 2021