بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے :ارشد چھرا ‘ شیخ عبدالحمید 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے صدر چوہدری ارشد چھرا اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے پاکستانی حکومت نے ہمیشہ دوستی اورامن کا پیغام دیا مگر بھارت نے جواب میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مزید سفاکی کا نشانہ بنایا جو قابل برداشت نہیں ہم ہر فورم پر کشمیر کی بات کرتے رہیں گے اور اسے آزاد کرا کر دم لیں گے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے تاجر رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت اورایل او سی کی آئے روز خلاف ورزی کر کے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے جسے عالمی برادری کو پابندیاں لگاکر بتانا ہوگا کہ انسانی حقوق کی پامالی کی سزا کیا ہوتی ہے کشمیریوں کی جدوجہدکامیابی سے ہمکنار ہوگی جو آخری مراحل میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...