سعودی عرب ماحولیاتی کار کردگی کی عالمی انڈیکس میں پہلے نمبر پرآگیا

Jun 07, 2021

ریاض (این این آئی)سعودی عرب ماحولیاتی کارکردگی کی عالمی انڈیکس میں 180 ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ سعودی عرب نے  اپنا عالمی اعزاز برقرار رکھا ہے۔اس کے علاوی قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے172 ممالک میں اپنا پہلا مقام بنا لیا ہے۔ مملکت نایاب ہوتی جانوروں کی نسلوں کے تحفظ کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملکوں میں 8 ویں نمبر پر ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب بہت سی ماحولیاتی کامیابیوں کے ساتھ عالمی سطح پر ممتاز مقام پر کھڑا ہے۔ سعودی عرب کے ادا مرکز نے تصدیق کی  کہ وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت ماحولیات کے تحفظ کے لیے قابل قدر کوششیں کر رہی ہے۔ان کاوششوں سے زندگی، دولت اور معیشت پر ایک خاص اثر ڈالا اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ماحولیاتی میدان میں سعودی عرب نے جو کامیابی حاصل کی ہے، عالمی سطح پر اس کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں