متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، شیراکوٹ میں 6 لاکھ کے ڈاکے

Jun 07, 2021

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شیرا کوٹ کے علا قہ میںجبار کے گھر گھس کر فیملی کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر6لا کھ30ہزار روپے ما لیت،لوئر مال کے علاقہ میں طاہرکی فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت، باٹا پور کے علاقہ میں عابد کے گھر سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت، بادامی باغ کے علاقہ میں تنویر کے گھر سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت، جوہر ٹائون کے علاقہ میں شاہد کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 40ہزار روپے مالیت، ماڈل ٹائون کے علاقہ میں خرم کی فیملی کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں کی چھ وارداتوں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے فیصل ٹائون اور سبزہ زار کے علاقوں سے2کاریں جبکہ مزنگ، لوئر مال، بھاٹی گیٹ، کینٹ، بادامی باغ اور سندر کے علاقوں سے 6 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

مزیدخبریں