غازی آباد: گھر میں گھس کر لڑکی قتل‘ 2 روز بعد رخصتی تھی

Jun 07, 2021

لاہور (نامہ نگار) غازی آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا ہے۔ اہل علاقہ نے دو ملزم پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گجا پیر روڈ، مسلم آباد روڈ کی رہائشی لڑکی24 سالہ ثناء بتول کا کچھ روز قبل نکاح ہوا تھا اور اس کی دو دن بعد رخصتی تھی۔ اسامہ اور اس کے ساتھیوں نے گھر میں گھس کر ثناء کے سر پر فائر مار کر اسے قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے ثناء بتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اسامہ اور مقتولہ ثناء بتول محلے دار ہیں۔ کچھ روز قبل اسامہ اور مقتول لڑکی کے گھر والوں کے ساتھ شدید جھگڑا ہوا تھا۔ دو ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں