کراچی (وقائع نگار)کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں ظالم شوہرکی بیچ چوراہے پربیوی کولاک وائرسے مارنے کی وڈیووائرل ہوگئی ،سوشل میڈیاپروائرل فوٹیج میں دکھایاگیاہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس کیپ لگائے شوہر اپنی بیوی کوبیچ چوراہے پر عوام کے سامنے تشدد کر تارہا اس سے قبل بھی اسی شخص کی ایک فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں سلطان نامی لڑکے کو گھر سے اٹھا کر ہاتھ پیر باندھ کر شہتان چوک پر تشدد کیاگیاتھا اور گاڑی میں ڈال کر سلطان پر تشدد کرتا رہا ،ظالم شخص نے اپنے کتے سے بھی سلطان نامی نوجوان کوکٹوایاتھا،فوٹیج میں نظرآنے والا شخض ایک سال قبل جیل بھی جاچکا ہے ۔
ظلم کی انتہا، کراچی میں بیچ چوراہے بیوی پر تشدد
Jun 07, 2021