شکرگڑھ (نامہ نگار) صدر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت بھی 15 ماہ سے بند کرتارپور راہداری کھول دے تاکہ بھارت میں بیٹھے لاکھوں سکھ یاتری اپنے گوردوارہ کے درشن اور ارداس کر سکیں۔ کیونکہ یہ راہداری امن اور محبت کا پیغام ہے۔ جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ سردار ستونت سنگھ نے بتایا کہ کرتار پور راہداری کھولنے اور دربار بابا گورونانک کرتار پور میں ویکسینیشن سنٹر کے قیام پر حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔