اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی نظرثانی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ نیپرا بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ دے۔ نیپرا نے ایک سہہ ماہی کیلئے بجلی 82 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور نہیں کی۔ پاور ڈویژن نے اکتوبر 2021ء سے بجلی مہنگی کرنے کی نظرثانی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ کابینہ بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ ستمبر 2021ء میں ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو وصولی ختم ہو جائے گی۔ بجلی کی ایک روپے 62پیسے فی یونٹ کی وصولی ختم ہو جائے گی۔