کروڑوں کی مشینری ضائع، ’’نوائے وقت‘‘ کی خبر پرچیف آفیسر علی پور تبدیل

علی پور+علی والی (نامہ نگار)فرائض میں غفلت  صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور کروڑوں کی مشینری کے ضیاع پر چیف آفیسر علی پور تبدیل  کرپشن کی تحقیقات بھی شروع تفصیلات کے مطابق  علی پور شھر کی گلیوں مساجد اور سکولوں کے آگے ناقص صفائی کے انتظامات کے باعث گندگی کے ڈھیر لگے ہیں کئی کئی ہفتوں صفائی نا ہونے کے باعث سیوریج لائن بند اور گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میںہمہ وقت جوھڑ کی شکل میں جمع  بدبو اور تعفن سے مساجد میں نماز کی ادئیگی کے وقت پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے دوسری جانب سٹریٹ لائٹ ناہونے سے شام کے وقت گلیاں اندھیرے میں ڈوب جاتی ھیں فیلڈ میں خاکروبوں کے ساتھ کام کرنے والی کروڑوں مالیت کی مشینری اور آلات سکر مشین دو عدد ٹریکٹر درجنوں پیٹر انجن ناکارہ ھو کر سٹور میں پڑے ھیں عملہ پرزہ جات بیچ کر کھارہاتھا اور عملہکاغذوںمیں ہر ماہ مرمت اور تیل کے نام پر لاکھوں کا بل بھی بندر بانٹ کر کے ھڑپ کر رہاتھا  عوامی مسائل   کی ناکارہ مشینری کی نشاندہی کرتے ھوِے نواے وقت نے گذشتہ روز خبر شائع کی حقائق پر نشاندہی کے باعث  کمشنر ڈیرہ غازی نے چیف آفیسر خالد جس کے پاس فناس کا بھی چارج تھا عہدے سے ہٹا کر کرپشن بارے بھی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ ڈرائع نے تصدیق کرتے ھوئے بتایا ان کی جگہ نئے چیف آفیسر نے چارج سنبھال لیا جو آج دفتر حاضری دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن