مظفر گڑھ، 3 ڈاکوئوں کی فائرنگ،شہری زخمی ،نقدی، سامان لوٹ کر فرار

مظفرگڑھ(خبرنگار)3  ڈاکوئوں کی فائرنگ ،شہری زخمی ،نقدی، سامان لوٹ کر فرارتفصیل کے مطابق موبائل فون سامان فروخت کرنے والا موٹر سائیکل سوارمحمد اشرف ولدغلام شبیر قوم چھجڑاسکنہ شکر بیلا بستی بابل والا تھانہ روہیلاوالی کے رہائشی کو جاتے ہوئے تین  نقاب پوش  ڈاکوئوں نے شہری اشرف کوروکا اور لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے اشرف کو زخمی کر دیا اور تلاشی کے دوران 20ہزارروپے اور موبائل فون سامان 50ہزار روپے مالیتی چھین کر لوگوں کو آتا دیکھ کر فرار ہوگئے ولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے واردات پہنچ گئے لوگوں نے بتایا جس مقام پر واردات ہوئی وہ جگہ تھانہ روہیلاوالی  ہے مگر مضروب کاوالد کہناتھامیں خانگڑھ تھانہ میں مقدمہ درج کروانگا پولیس کا کہنہ تھا مقدمہ کروانا چاہتا ہوں جبکہ زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل ہے۔

ای پیپر دی نیشن