تعلیمی نظام عصری ضروریات سے ہم آہنگ نہیں:ڈاکٹر قیس اسلم

Jun 07, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار )مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ایجوکیشن بجٹ سیمینار‘‘سے خطاب کرتے ہوئے معروف اکانومسٹ ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ 19 ویں صدی کی سوچ کے ساتھ ہم 21 ویں صدی کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے۔ ریاست جو تعلیم دے رہی ہے وہ عصری ضروریات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ہمارا نظام تعلیم تخلیق اورتحقیق کے جوہر سے عاری ہے۔ایجوکیشن بجٹ سیمینار سے خرم نواز گنڈاپور ، اجمل جامی، اسد اللہ خان، نور اللہ صدیقی، چوہدری عرفان یوسف ، سہیل چیمہ، ڈاکٹر مبشر جاوید،دانش وڑائچ،زاہد مہدی ،عمار کشمیری نے خطاب کیا۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دکھی دل سے کہنا پڑ رہا ہے کہ تعلیم کے معاملے میں حکومتوں کے بیانات اور عملی اقدامات میں فرق ہوتا ہے۔تعلیم پہلی ترجیح ہوتی تو پاکستان کی 50 فیصد آبادی ناخواندہ نہ ہوتی۔اجمل جامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبہ کو درپیش مسائل سوشل میڈیا پر اٹھائے جائیں۔

مزیدخبریں