حکومت کی توجہ کمزور طبقات کی حالت سدھارنے پر مرکوز:ہمایوں اختر

Jun 07, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اپنی تمام تر توجہ کمزور طبقات کی حالت سدھارنے اور معاشی ڈھانچہ مضبوط کرنے پر مرکوز رکھی جس کے ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں،مسلم لیگ (ن) معیشت کی بحالی پر اس لئے سب سے زیادہ حیران ہے کیونکہ یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معیشت کو نزاع کی حالت میں چھوڑ کر گئے تھے،عوام انتخابی اصلاحا ت پر میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والوں کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرنے کے لئے وقتی اور ڈھنگ ٹپائو پالیسیوں  پر عمل پیرا ہونے کی بجائے ملک کے مستقبل کا سوچ رہے ہیں، اصلاحات کے ذریعے ایسے اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس کے نتائج آنے والے سالوں میں سامنے آئیں گے جن میں بلین ٹریز کا منصوبہ سر فہرست ہے ، زراعت کے شعبے میں ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے انقلاب برپا ہوگا جس سے نہ صرف اجناس کی پیداوار بڑھے گی۔

مزیدخبریں