کھیوڑہ (نامہ نگار)تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ لِلہ ٹائون کے ڈاکخانے میں عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے ٹاوٹ مافیا سرگرم رشوت کے بغیر پینشن ملنا نا ممکن ہوگیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لِلہ ٹاون کے باہر اور اندر موجود ٹاوٹ مافیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں جو کہ نواحی علاقوں سے آنے والے بزرگ پینشنر حضرات سے مبینہ طور پر دو سو روپے لے کر پینشن دلوانے میں مدد کرتے ہیں پیسے نہ دینے والوں کو ذلیل و خوار کرنے کے لیے ہفتوں چکر لگوائے جاتے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکخانے کے عملہ کی ملی بھگت سے ٹاوٹ مافیا نے سرعام رشوت کا بازار لگا رکھا ہے جس کے باعث بزرگ پینشنرز کو ہر ماہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ رسیدی ٹکٹ لینے والوں کو کہا جاتا ہے کہ ٹکٹ ہیں ہی نہیں اور من پسند لوگوں کو ہی رسیدی ٹکٹ فراہم کئے جاتے ہیں یاد رہے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر کے ڈاکخانوں میں بھی دو روپے ،چار روپے والے ٹکٹوںکی مصنوعی قلت کا مسلہ عرصہ دراز سے چلا آرہا جن کے خلاف تاحال ہے متعلقہ افسران نے کوئی تحقیقات نہیں کی کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کے شہریوں کو رسیدی ٹکٹ دوسرے اضلاع سے منگوانے پڑتے ہیں اہل علاقہ نے متعلقہ افسران سے لِلہ ٹاون ،کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کے ڈاکخانوں میں موجود عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے
لِلہ ٹائو ن ڈاکخانہ میں ٹائوٹ مافیا کا راج، بزگ پینشنر رل گئے
Jun 07, 2021