کھوڑ(نامہ نگار)خدمت آپکی دہلیز پر صرف ایک نعرہ ہی ثابت ہوا کھوڑ میں گندگی کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اداروں کا منہ چڑھا رہے ہیں کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آیا بازار کا گندے نالے کا غلیظ اور گندا پانی موزی امراض پھیلانے کاسب بن رہاہے لگتا ہے کھوڑ علاقہ غیر ہے حکومت پنجاب کی طرف سے خدمت آپکی دہلیز پر ایک مہم کے طور ہر متعارف کرائی گئی کہ پورے علاقہ صاف ہونگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھائے جائیں گے نالوں کی صفائی ہو گی اور افسران بالا خود اس مہم کی نگرانی کرینگے اور پورے پنجاب کا کلین کردیا جائے گا مگر موجودہ حکومت کے نعرے صرف سوشل میڈیا اور ٹی وی کی خبروں تک محدود رہتے ہیں کوئی ایسا کارنامہ نہیں جو حکومت عوام کو بتائے کہ حکومت نے عوام کے لیئے یہ کام کیا افسران بھی حکومت کی پالیسی سمجھ چکے ہیں اور وہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیر ا ہیں کھوڑ کے عوام حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر راولپنڈی ڈی سی اٹک سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ خدمت آپکی دہلیز کے تحت فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے اور نااہل انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
کھوڑ بازار کا گندے نالے کے پانی سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ
Jun 07, 2021