شیخ طاہر محمود کے قتل کیس کے پانچوں ملزمان کو بری کر دیا گیا

 کلرسیداں(نامہ نگار)مرید چوک کلرسیداں کے دوکاندار شیخ طاہر محمود کے قتل کا فیصلہ۔عدالت نے پانچوں ملزمان کو بری کر دیا عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار چاروں ملزمان کو بھی جیل سے رھاکردیا گیا شیخ طاہر محمود مرید چوک کلرسیداں میں کریانہ کی دوکان کرتا تھا وہ کلرسیداں میں دوکان بند کرکے اپنے بھائی ابرار ودیگر کے ہمراہ اپنے گھر جا رھا تھاکہ چھپر چوک میں میں ملزمان نے انہیں روک کر لوٹ مار بھی کی اور فائر نگ بھی کی جس سے شیخ طاہر جاں بحق اور ان کا بھائی ابرار احمد زخمی ہو گئے تھے ۔بعد ازاں پولیس نے چار افراد شعیب،جنید،شریف اور افتخار کو ملزم قرار دے کر گرفتار کرلیا تھا جبکہ پانچویں مبینہ ملزم مسعود کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی تھی ۔مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان سعادت حسین ملک کی عدالت میں زیرسما عت تھا ملزمان کی جانب سے فخر حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رھا مدعی گواہان اور شہادتوں میں واقعہ کو ثابت کرنے میں ناکام رہے اور بادی النظر میں ملزمان کو اس واقعہ میں بدنیتی سے ملوث کیا گیا لہذہ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔جس کے بعد گرفتار ملزمان دو سگے بھائیوں شعیب اور جنید کے علاوہ شریف اور افتخار کو اڈیالہ جیل سے رھا کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن