جہلم(نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث شہر و مضافاتی علاقوں میں عید کے دنوں سے بیمار لاغر اور مادہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ اداروں کے افسران نے قصابوں کی دکانوں کی چیکنگ کرنے اور ناقص و غیر معیاری مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو جرمانے کرنے کی بجائے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانا شروع کر رکھی ہیں ، دوسری جانب متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث قصابوںنے جی بھر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا معمول بنا لیا ہے ، قصابوں نے نرخ نامے آویزاں کرنے کی بجائے غائب کر دیئے ہیں ، گائے کا گوشت 600 روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 12 سے 13 سو روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے ۔