ناکام پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا، افتخار وارثی

Jun 07, 2021

 بیول(نامہ نگار)سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا کہ ملک کو حقیقی جمہوریت ہی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے جبکہ ہمارے ملک میں امریکہ اور آئی ایم ایف کا ایجنڈا چل رہا ہے جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔جبکہ اس کے مقابلے میں حقیقی جمہوریت خواہ وہ لولی لنگڑی ہی کیوں نہ ہو ملک اور عوام کی خوشحالی کے لیے بہتر ثابت ہو گی اس حقیقی جمہوریت کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف کی مخلصانہ کوششیں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام ترین پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اب اگر آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہوں تو تحریک انصاف کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ عوام بھی بخوبی جان چکے ہیں کہ صرف مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک میں خوشحالی آئی اور مسلم لیگ (ن) نے ہی ہمیشہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے کوششیں کیں کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار صرف اور صرف جمہوریت کے بل بوتے پر ہے۔ 

مزیدخبریں