صحت مند معاشرے کیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلیں ضروری ہیں، اسد محمود عباسی

مری(نامہ نگار خصوصی ) صحت مند معاشرے کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں جس سے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع ملتے ہیں وہاں وہ منفی سرگرمیوں سے بھی بچ جاتے ہیں ہمارابنیادی مقصد بھی نوجوانوں کی صلاحیتوں کواجاگرکرنا ہے۔ ان خیالات کااظہارمری کی معروف سیاسی،سماجی وکاروبای شخصیت راجہ اسد محمود عباسی نے یونین کونسل نمبل کے سپرلیگ ٹورنامنٹ کے موقع پر لاہور بادشاہ ٹیم کے نام سے بننے والی کرکٹ ٹیم کی سرپرستی اور اونرشپ لینے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ کوہسارمری میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی بھی خاظرخواہ انتظامات نہ ہونے اور گرائونڈزکی عدم دستیابی کے باعث باصلاحیت کھلاڑی کوگے بڑھنے کے مواقع نہیں ملتے ہیں ،اس موقع پر لاہوربادشاہ ٹیم نمبل کے کیپٹن عامر ستی ،وائس کیپٹن اسام عباسی دیگر کھلاڑیوں لیاقت عباسی ،گلزیب عباسی اور دیگر نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ اسد محمود عباسی کی کھیلوں کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں کھلاڑیوں اورنوجوان نسل کی عزت افزائی سے ہی کھیلوں کے میدان آباد ہونگے۔ 

ای پیپر دی نیشن