اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے کینیڈا اور ویٹیکن سے کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے ماہرین نے کینیڈا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کینیڈا کے ایک مذہبی اسکول سے مقامی شہریوں کے بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کریں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ان ماہرین نے کینیڈا سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی شہریوں کے دوسرے سکولوں کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات انجام دی جائیں۔ گزشتہ ہفتے مغربی کینیڈا کے مقامی باشندوں کے بچوں کے ایک مذہبی بورڈنگ سکول سے 2سو پچاس بچوں کی لاشوں کے ڈھانچے ملے ۔ رپورٹ کے مطابق بعض بچوں کی عمر صرف تین سال تھی ۔
کینڈا میں بچوں کی اجتماعی قبر اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
Jun 07, 2021