لاہور (نامہ نگار) صوبہ بھر میں پولیس افسران واہلکاروں کی کرونا ء ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔مجموعی طور پر تیس برس سے زائد 45ہزار 5سو73افسران واہلکاروں کو کروناء ویکسین لگ چکی ہے۔ پنجاب پولیس کے اب تک 50سے 60برس کے18588افسران واہلکاروں جبکہ40 سے 50 برس کے20130افسران واہلکاروں کو کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔30 سے 40 برس کی کیٹیگری کے افسران و اہلکاروں کی کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور اب تک 30 سے 40 برس کے 6855افسران واہلکاروں کو کروناء ویکسین لگائی جاچکی ہے۔