سلام آباد(نامہ نگار) آج 7جون سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غاز ہوگا۔ کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد کی طرف سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ مہم کے دوران 5سال تک کے 3 کروڑ، 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ دولاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مہم میں بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع شامل ہیں۔مہم میں میں پنجاب کے 20، سندھ کے 30 اضلاع شامل ہیں۔