راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تاجر تنظیموں کے راہنمائوں نے کہا کہ بازاروں میں بے پناہ مسائل ہیں جن کے حل کیلئے متعدد مرتبہ متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں ان کو آگاہ کیا لیکن کسی نے توجہ نہیں دی، وقتی طور پر متعلقہ اداروں کے اہلکارروں کا بھیج دیا جا تا ہے لیکن مسائل پوری طرح حل نہیں کئے جاتے، ان کا مستقل حل نکالا جائے ،یہ باتیں مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر ، انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، جنرل سیکریٹری طاہر تاج بھٹی اور مدینہ کلاتھ مارکیٹ کے سینئر نائب صدر شیخ اورنگ زیب نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیں، انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کیلئے متعدد مرتبہ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، چیئر مین واپڈا اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سے ملاقاتیں کیں ان کو بازاروں کی صورت حال کے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اندرون شہر تمام بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کو بلاتفریق ختم کیا جائے،اسی طرح پارکنگ کے درینہ مسائل کے لیئے پارکنگ پلازے تعمیر کیئے جائیں تجاوزات کا خاتمہ کرکے جگہ جگہ موٹرسائیکل پارکنگ تعمیر کی جائیں، تاجروں نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے،لیکن سرکاری دفاتر میں تاجروں کی عزت نفس مجروح کی جاتی ہے،اندرون شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخل ہونے کا اوقات کو تبدیل کیا جائیانہوںنے کہا بجلی کی تاروں کو تبدیل کیا جائے یاپھر بہتر قسم کی موٹی تاریں لگائی جائیں تاکہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو،جامع مسجد،راجہ بازار،پرانا قلعہ سمیت ملحقہ بازاروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔