کراچی (نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ طبعیات کے پروفیسر ڈاکٹر سیف الرحمن کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر سیف الرحمان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شعبہ طبیعات میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ پاک کے حضور ہم دعا کرتے ہے کہ مرحوم کی مغفرت اور انکے درجات کو بلندگی عطا فرمائے اور پسماندگان کوصبرجمیل عطا فرمائے۔ (آمین)