کراچی (نیوزرپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے کراچی کو نیشنل گرڈ سے 200میگا واٹ اضافی بجلی ملنے کے با وجود کے الیکٹرک لوڈ شیدنگ پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے آج بھی کراچی کے تقریبا تمام علاقوں میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے متعدد بار کے الیکٹرک کی خامیوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے لیکن اسکے باوجود اصلاح کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے نا تو بجلی کے ترسیل کے نظام کو بہتر کیا جا سکا اور نا ہی لائن کے نقصانات پر کے الیکٹرک قابو پا سکی ہے کے الیکٹرک کی نا اہلی کے باعث عوام شدید اذیت میں ہیں ایک جانب لوڈ شیڈنگ اور دوسری جانب زائد بلنگ اور بغیر کسی وارننگ کے بجلی کا منقطع کیا جانا معمول بن چکا ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان اورنیپرا سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کو لگام دی جائے اور کراچی کے عوام کو شدید گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔
اضافی بجلی ملنے کے با وجودلوڈشیدنگ پر قابو پانے میں ناکامی پرمتحدہ پاکستان کا اظہار تشویش
Jun 07, 2021