گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صوبا ئی سیکر ٹر ی جنر ل جما عت اسلا می بلا ل قدرت بٹ نے کہا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو خدمت کاموقع دیں، پاکستان کو عظیم فلاحی اسلامی مملکت بنائیں گے،سابقہ حکمرانوں کی طرح عمران سرکار بھی سفید اور کالے جھوٹ کے ساتھ عوام کو بے وقوف بنارہی ہے، مہنگائی، بے روزگاری، خودکشیاں بڑھتی جارہی ہیں،غریب، سفید پوش متوسط طبقہ، ملازمین، دیہاڑی دار مزدور اور ریٹائرڈ پنشنرز کی زندگیاں ناقابلِ بیان مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی پی 62جما عت اسلا می لیبر ونگ کے نو منتخب عہد ید ارا ن کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب سے ضلعی صدر لیبر ونگ رانا عبد الجبا ر ، جنر ل سیکرٹری ناصرخان مروت و دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ محمد ادریس، شعیب احمد ، ڈاکٹر عدیل ملک ، اعجا ز اصغر اور دیگر سے ضلعی جنر ل سیکرٹری لیبر ونگ نے حلف لیا ۔
عوام خدمت کاموقع دیں، پاکستان کو عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے:بلا ل قدرت
Jun 07, 2021