جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی انہالٹ میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن وزیر اعلی رائنر ہازےلوف کی پارٹی نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی پر واضح برتری کے ساتھ جیت لیے ۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ہازےلوف کا تعلق جرمن چانسلر میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو )سے ہے۔الیکشن کے عبوری سرکاری نتائج کے مطابق سی ڈی یو کو سینتیس اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔ اس کے مقابلے میں تارکین وطن اور اسلام کی مخالفت کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی اے ایف ڈی کو بیس اعشاریہ آٹھ فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ گرین پارٹی، سوشل ڈیموکریٹس اور لیفٹ پارٹی کو ان کی توقعات سے کم ووٹ ملے۔ رائنر ہازےلوف دوبارہ ایک مخلوط حکومت بنا کر ایک بار پھر وزیر اعلی بن سکیں گے۔