گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ ہوں:شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے آج ہونے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے ک ہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے اہنے تعزیتی پیغام میں ٹرین حادثے کے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن