وزیراعظم نے مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا: مریم اورنگزیب

لاہور:   مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بیروزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاریخی 15 ہزار ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل میں عوام کو وزیراعظم نے دھنسایا۔ عمران خان کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔ ‎ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کورونا ریلیف پیکج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکہ اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی۔ ‎تین سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...