گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کی دورہ امر یکہ کے دوران کانگر یس اراکین،سینیٹرز،گورنرز  اور میئر ز سمیت 100سے زائد شخصیات سے کامیاب ملاقاتیں

گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دورہ امر یکہ کے دوران میری کانگر یس اراکین،سینیٹرز،گورنرز اور مختلف میئر زسمیت 100سے زائد سیاستدانوں اور دیگر شخصیات سے کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔پنجاب اور کیلی فورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا بل بھی میری موجودگی میں کیلی فورنیا کی اسمبلی میں پیش ہوچکا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کیلی فورنیایونیورسٹی کے در میان بھی تاریخی معاہد ہ ہے۔کوئی شک نہیں کہ سفارتی محاذ پر پاکستان نہیں بلکہ آج بھارت تنہا ہو چکا ہے۔ ہم کشمیر یوں اورفلسطینیوں کا مقدمہ پوری دنیا میں کامیابی سے لڑ رہے ہیں ۔امر یکن بھی سمجھتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہی۔دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لیے پاکستان کی قر بانیوں کو امر یکی بھی تسلیم کررہے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔جہانگیر خان تر ین گروپ کے اراکین اسمبلی بھی وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر حکومت کیساتھ کھڑے ہوں گے ۔وہ سوموار کے روز گور نر ہائوس لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

 گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران میں نے امر یکی عہدیداروں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتوں میں ان کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے افغان امن عمل ،دہشت گردی کے خاتمے اور کورونا سے بچائو کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیے لیے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا اور مجھے خوشی ہے کہ امر یکی اب یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ امن کے لیے پاکستان جیسی قر بانیوں کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا بل لانے والے امر یکی سینٹر کرس وین ہالین سے بھی میری کامیاب ملاقات ہوئی ہے وہ پر امید ہیں کہ وہ دیگر سینیٹرز کے ساتھ ملکر یہ بل منظور کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ امر یکی بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی طور پر مزید مضبوط بنانا ضروری ہے جسکے لیے امریکہ کو پاکستان کا بھر پورا ساتھ دینا چاہیے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کیخلاف دنیا میں منفی پروپگنڈہ کر تا ہے مگر جب سے وزیر اعظم عمران خان اقتدارمیں آئے ہیں پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی ہے اور آج دنیا پاکستان کے موقف کو نہ صرف سمجھ رہی ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف ،امن کے قیام اور خصوصا ًافغانستان میں امن کے قیام کو سراہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے مگر اس کے باوجود ہمیں سفارتی محاذ پر مزید کام کر نے کی ضرورت ہے جو ہم کر رہے ہیں ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں حالیہ جو بدتر ین دہشت گردی کی ہے اسکے بعد فلسطینیوں کی آواز اب امر یکہ سمیت پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے اور کشمیر میں 672روز سے جاری بدتر ین کر فیو بھی اب دنیا سے پوشدہ نہیں رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب صرف کشمیر یوں کے ہی نہیں بلکہ فلسطینیوں کے بھی سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امر یکہ میں پاکستانی اور بھارت سے تعلق رکھنے والی سکھ کیمونٹی ایک پیج پر ہیں اورسکھ کیمونٹی کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور میں نے اوورسیز پاکستانیوں پرزور دیا ہے کہ وہ امر یکہ میں بھر پورسیاست کر یں انشا اللہ کامیابی انکا مقدر ہوگی اور جیسے میرے بر طانیہ کے پہلے مسلمان رکن پار لیمنٹ بننے کے بعد اب یہ تعداد درجنوں میں ہے وہ وقت بھی آئیگا جب امر یکہ میں بھی اوورسیز پاکستانی سیاسی میدان میں سب سے آگے ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے رہنے والی سکھ کیمونٹی پاکستان میں کر تار پور راہدری سمیت دیگر اقدامات پر پاکستان کی شکر گزار ہے ۔ گور نر پنجاب نے مزید بتایا کہ دورہ امریکہ کے دوران کیلی فورنیا یونیورسٹی اور رزعی یونیورسٹی فیصل آباد کے حوالے سے ایم او یوپر دستخط کیے ہیں جس سے پنجاب میں نئے بیج کی تیاری سمیت دیگر شعبوں میں ریسر چ اور اصلاحات میں مدد ملے گی جبکہ پنجاب اور کیلی فورنیا کوسسٹر سٹیٹ قرار دینے کے حوالے سے بھی معاہدہ خوش آئند ہے اس کا بھی پنجاب کوفائدہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن