وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم (طریقہ کار) کے تحت ہوگا، انتخابی اصلاحات کے عمل کےلیے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ بل پر ساتھ بیٹھے، شبلی فراز اس ہفتے الیکشن کمیشن میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 2023 کا الیکشن اس میکینزم کے تحت ہوگا جو پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے ۔