لاہور( خصوصی نامہ نگار )متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ ومعروف مذہبی رہنمامولاناعبدالرئوف ملک نے ہندوںانتہاپسندبی جے پی کے ترجمان کے حضرت محمدؐ کی شان اقدس میں(نعوذباللہ)گستاخانہ بیان پرسخت احتجاج کیاہے اورکہاہے کہ توہین رسالتؐ دنیاکی سب سے بڑی دہشتگردی ہے جس سے کروڑواربوں لوگوںکے جزبات سخت مجروح ہوتے ہیں۔ مولانا عبدالرئوف ملک نے کہاکہ بھارت میں ہونیوالے توہین رسالت کاالمناک واقعہ دنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے 2ارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ ہے جس سے ہردل مسلم زخمی اورہرآنکھ خون کے آنسوبہارہی ہے۔ انہوںنے مسلم دنیاسے فسطائی ملک بھارت کامکمل سفارتی واقتصادی سوشل بائیکاٹ کرنے کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ اگرپاکستان وعرب ممالک سمیت پوری دنیاکے مسلم ممالک بھارت کاسفارتی واقتصادی اوربھارتی اشیاء کامکمل سوشل بائیکاٹ کریں تو دہشتگرد بھارت کو نانی یادآجائے گی۔ آخر میں انہوں نے توہین رسالتؐ کیخلاف احتجاج کرنے والے بھارتی مسلمانوں پر مقدمات، گرفتاریوں اور مودی سرکارکے مظالم کی بھی شدیدمذمت کرتے ہوئے مسلم اُمہ ومہذب دنیاسے اس کیخلاف سخت سے سخت نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیاہے ۔