ہائیکورٹ: مرغیوں کی فیڈکی قیمتوں کے تعین کیلئے درخواست پر دلائل طلب 

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے برائلر مرغیوں کی فیڈز کی قیمتوں کے تعین کیلئے درخواست پر وکلاء سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کا قیمتوں کے تعین سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی حکومت نے قیمتوں کے تعین کیلئے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل کر دیئے ہیں،پنجاب حکومت نے برائلر مرغیوں کی فیڈز کے حوالے سے جواب جمع کرادیا ہے، درخواست گزار نے کہا کہ برائلر مرغیوں کی فیڈز بنانیوالی کمپنیاں ازخود آئے روز قیمتیں مقرر کررہی ہیں،برائلر مرغیوں کی فیڈز میں من مانے اضافے سے برائلر مرغیوں کی قیمت بڑھ گئی ہے، استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو برائلر مرغیوں کی فیڈز میں من مانا اضافہ روکنے کا حکم دے، عدالت حکومت کو برائلر مرغیوں کی فیڈز کی قیمتوں کے تعین کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن