پیغمبر اسلام کی توہین گھناؤنا عمل‘سعودی شیخ عبدالرحمن السدیس‘ مسجد الحرام مسجد نبویؐ کے خطیبوں‘ اماموں کی مذمت  

مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی عرب میں  شیخ عبدالرحمن السدیس سمیت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے آئمہ، خطیبوں اور علماء نے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف توہین آمیز بیان اور خاکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے آئمہ، خطیبوں، علماء اور اہلکاروں نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی توہین گھناؤنا عمل ہے۔ مذاہب کے احترام سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں‘۔ بیان کے مطابق ’جن لوگوں نے پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی کی ہے انہوں نے سیرت طیبہ کا مطالعہ نہیں کیا۔ حضور ﷺ کائنات کے سب سے اچھے انسان تھے۔ بنی نوع انساں کے لیے نور ہدایت اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے آسمانی رحمت تھے‘۔ سعودی عرب دین اسلام کی علامتوں کی توہین برداشت نہیں کرسکتا‘۔

ای پیپر دی نیشن