پارٹی گیٹ سکینڈل: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد ناکام

Jun 07, 2022

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام  ہو گئی۔ بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ بچانے کیلئے 180 ووٹ درکار تھے‘ ان کے حق میں 211 اور خلاف 148 ووٹ ڈالے گئے۔ برطانوی دارالعوام میں کنزرویٹو پارٹی کے 359 ارکان موجود ہیں۔ 2019ء میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی گیٹ سکینڈل سے بورس جانسن شدید تنقید اور دباؤ کی زد میں تھے۔

مزیدخبریں