اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سکیورٹی کونسل کے مشتمل ممبران کے نمائندوں سے ملاقات کی اور بی جے پی عہدیداروں کی جانب سے نبی کریمؐ کی شان کے خلاف توہین آمیز بیان سے آگاہ کیا۔ سہیل محمود نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا سلامتی کونسل کے مشتمل ممبران کی خصوصی ذمے داری ہے۔ بھارت میں اسلامو فوبیا کی لہر بڑھتی جا رہی ہے۔ بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ ذمے داروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ بھارت کو مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلم آبادی کے حقوق سلب کرنے کیلئے بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق، آزادیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے۔
سیکرٹری خارجہ کی سلامتی کونسل کے مستقل نمائندوں سے ملاقات‘ گستاخانہ بیان سے آگاہ کیا
Jun 07, 2022