پی پی سے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں : متحدہ کے با اختیار مئیر سمیت کئی مطالبات 

کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے۔ ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کے درمیان پیر کو دو ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے8 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں  معاہدے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئے اور ایم کیو ایم سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا جس کے بعد دوسری میٹنگ ہوئی جو رات گئے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے بلدیاتی نظام سے متعلق اپنے مطالبات پیپلز پارٹی کے سامنے رکھ دیئے، جس میں سب سے اہم مطالبہ میئر کراچی کو مالی طور پر بااختیار بنانے کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے ایم سی کی پرانی پوزیشن پر بحالی اور کراچی واٹر بورڈ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کے ایم سی کے ماتحت کرانا چاہتی ہے۔ دوسری ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات سمیت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی شق وار جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ مانتے ہوئے ایم کیو ایم ارکان کی ترقیاتی سکیموں کو بجٹ میں شامل اور متحدہ ارکان اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...