لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے چار نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج 7 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ الیکشن کمشن کے حکام نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک کریں گے‘ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 15 جون تک دائر کرسکیں گے ۔الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 21 جون تک فیصلہ کرے گا جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 22 جون کو آویزاں کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 جون ہے۔ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو الاٹ کیے جائیں گے۔