آنخصورؐ کی شان میں گستاخی‘ ہر اہل ایمان کی دل آزاری ہوئی: زرداری‘ لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی انتہا پسند  رہنما کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔ کہا کہ شدت پسند مودی کے پیروکار کی طرف سے مسلمانوں کی دل آزاری سیکولر بھارت کی نفی ہے، پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی سے ہر اہل ایمان کی دل آزاری ہوئی ہے، مسلمان ممالک کی طرف سے مودی سرکار کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج باعث اطمینان ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں ایک سے دو روز قیام کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ظہرانے پر بلا لیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آج بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...