توہین رسالت برداشت نہیں‘ بی جے پی رہنماؤں کو سزائیں دی جائیں: شجاعت‘ پرویز الٰہی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بی جے پی رہنمائوں کی خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب کو جب تک سزا نہیں دی جاتی تب تک مسلمان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، ہمارا تن من دھن خاتم النبیین حضرت محمد ﷺپر قربان ہے، ہمیں خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات سے عرب دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، خصوصاً یو اے ای اور دیگر عرب ممالک کو چاہئے کہ فوری طور پر انڈین مصنوعات کا نہ صرف بائیکاٹ کریں بلکہ ان کی لیبر کو واپس بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی سمیت تمام اقلیتیں ہندو انتہا پسندی کا شکار ہیں۔ ہندوتوا کی وجہ سے بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے توہین آمیز بیانات کا او آئی سی اور اقوام متحدہ فوری نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...