کراچی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں‘  کئی گھنٹے بعد ٹریک بحال

کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی ایکسپریس کی کئی بوگیاں کینٹ سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کئی گھنٹے جدوجہد کے بعد انہیں دوبارہ پٹڑیوں پر چڑھا دیا گیا۔ ٹرین کینٹ سٹیشن سے سوا پانچ بجے کے قریب لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی جو چند منٹ بعد ہی کالے پل کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی تاہم تمام مسافر کسی جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق 4بوگیاں ٹریک سے اتریںتاہم ریلوے کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کے ذریعے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدتمام  بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...