مکئی کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات

Jun 07, 2022

قصور (اے پی پی)محکمہ زراعت نے مکئی کے کاشتکاروں کو فصل کی بہترنشوونما اور اچھی پیداوار کے لئے کھادوں کے مناسب استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کھادو ں کا بروقت استعمال انتہائی مفیدنتائج کا حامل ثابت ہواہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے بتایا کہ مکئی کی سنتھیٹک اقسام میں ایک بوری یوریا فصل کا قداڑھائی سے تین فٹ ہونے پر ایک بوری یوریافی ایکڑفصل پر سٹہ نمودار ہونے سے پہلے ڈالناضروری ہے ۔کوفی ایکڑ ایک بوری یوریا پودوں کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ایک بوری اڑھائی سے تین فٹ اونچائی پر اورآخری بار اڑھائی بوری یوریاپودوں پر سٹہ نمودارہونے سے پہلے ڈالناضروری ہے۔ ا نہوں نے بتایا کہ مذکورہ سفارشات کے مطابق کھادڈالنے سے نہ صرف پودوں کی غذائی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ فی ایکڑ پیداوارمیں بھی اضافہ ہوتاہے۔

مزیدخبریں