کمشنر کا زیر تعمیر اسکوائش کورٹس کا دورہ ٗ 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر اسکوائش کورٹس کا دورہ کیا اور عمارت کو 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسکوائش کھیلنے کیلئے کورٹس جولائی میں فنکشنل کردیے جائیں۔کسی نامور اسکوائش پلیئر کو مدعو کر کے منصوبے کی جانچ بھی کروائی جائے۔ وہیں روشن خان اعظم خان جہانگیر خان جان شیر خان قمر زمان اور محب اللہ کے نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کو بتایا کہ 26 ملین روپے کی سکیم میں 2 اسکوائش کورٹس،سروس باکس، ڈریسنگ رومز بنائے جارہے ہیں۔اسکوائش کھیل سے متعلق تمام آئٹمز منگوائے جاچکے ہیں۔علاوہ ازیں کمشنر ملتان عامر خٹک نے جمنیزیم کی اپ گریڈیشن کیلئے سکیم بنانے کا بھی حکم دیا۔ ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم، ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف،اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف نے تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن