ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ) گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کے33مجسٹریٹس نے 325انسپکشنز کے دوران گرانفروشی کی90خلاف ورزیاں نوٹ کیں اور گرانفروش مافیا کو ایک لاکھ دس ہزار روپے کے جرمانے کئے جبکہ ایک گرانفروش کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،چیئرمین اسامہ فیاض لغاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگی رہنما عبدالعلیم شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا،ممبر عبدالحمید جلبانی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اشیاء کی قیمتوں کا ڈیلی کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر خصوصی توجہ دی جائے،گرانفروشوں کے سٹاک کا پتہ چلایا جائے،قیمتوں کے بڑھنے پر ذخیرہ کئے گئے سٹاک کی فروخت کی حوصلہ شکنی کی جائے،گرانفروشوںا ورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ قیمتوں کو خودبخود بڑھانے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔
ڈیرہ :325 گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں ٗ خلاف ورزی پر 1 گرفتار ٗ جرمانے
Jun 07, 2022